ہومپاکستانافغانستان کا سرحد پر پاکستانی پوسٹ تباہ کرنے کا دعوی من گھڑت قرار

افغانستان کا سرحد پر پاکستانی پوسٹ تباہ کرنے کا دعوی من گھڑت قرار

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے افغانستان کی جانب سے سرحد پر پاکستانی پوسٹ تباہ کرنے کے دعوے کو من گھڑت قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزارت اطلاعات و نشریات کے فیکٹ چیک اکاونٹ نے افغان وزارت دفاع کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے اسپن بولدک کے قریب پاکستانی پوسٹ تباہ کرنے کا جھوٹا دعوی کیا، اس نے افغان فورسز کو نقصان نہ ہونے اور پاکستانی موقف کو پروپیگنڈا قرار دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ 24 اور 25 ستمبر 2026 کی درمیانی شب گلستان سیکٹر میں افغان جارحیت کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جوابی کارروائی میں مخالف طالبان چوکیوں پر شدید حملہ کیا گیا جس میں کم از کم 13 افغان طالبان اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر میڈیا اور سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہیں۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ شواہد سرحدی جھڑپ اور افغان طالبان کے خلاف کی گئی جوابی کارروائی کی تصدیق کرتے ہیں، افغان وزارت دفاع کا جھوٹا دعوی حیران کن نہیں افغان طالبان جھوٹ بولنے کے عادی ہیں، سچ جھوٹ پر غالب آتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔