ہومپاکستاناسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود 11.5فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود 11.5فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

کراچی (سب نیوز)اسٹیٹ بینک نے شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پالیسی ریٹ 11.5 فیصد کی سطح پر برقرار رہے گا۔پالیسی ریٹ کا تعین مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت گورنر اسٹیٹ بینک نے کی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود 11.5 فیصد کی سطح پر برقرار رہے گی۔ شرح سود کا اگلا رخ مہنگائی کے اعداد و شمار طے کریں گے۔ 11.5 فیصد پالیسی ریٹ کے باوجود اگر تیل اور خوراک کی قیمتوں کا دبا برقرار رہا تو اسٹیٹ بینک کو اپنی موجودہ پالیسی پر نظرثانی کرنا پڑسکتی ہے۔ مشرق وسطی کی صورتحال بھی پاکستان کی معیشت پر اثرانداز ہونے والے عوامل میں شامل ہے، جبکہ عالمی معاشی حالات کے تناظر میں آئی ایم ایف کے ساتھ جاری معاملات بھی اہمیت رکھتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔