ہومپاکستانمحسن نقوی سے بیک ڈور چینلز پر رابطہ رہتا ہے، تفصیلات میڈیا پر نہیں بتا سکتے، بیرسٹرگوہر

محسن نقوی سے بیک ڈور چینلز پر رابطہ رہتا ہے، تفصیلات میڈیا پر نہیں بتا سکتے، بیرسٹرگوہر

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین بیرسٹرگوہرکا کہنا ہے کہ 27ستمبرکا احتجاج موخرکرنیکی کوئی تجویز زیرغورنہیں۔
چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 27 ستمبرکے احتجاج کی قیادت وزیراعلی سہیل آفریدی کریں گے، لانگ مارچ کو ملتوی کرنے کیلئے ہماری حکومت سے کوئی بات نہیں ہوئی۔بیرسٹر گوہر نے کہا احتجاج صرف پی ٹی آئی کا اکیلا فیصلہ نہیں بلکہ یہ تمام جماعتوں کی مشاورت سے کیاگیا ہے،27 ستمبر کے احتجاج میں تمام سیاسی جماعتیں شرکت کریں گی۔
بیرسٹرگوہر نے کہا وزیر داخلہ محسن نقوی سے بیک ڈور چینلز پر رابطہ رہتاہے، اس کی تفصیلات میڈیا پر نہیں بتا سکتے، حکومت سے ہمارا رابطہ رہتا ہے جس کو کبھی چھپایا نہیں گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی ہے، بانی پی ٹی آئی نے بات چیت کرنیکا اختیار محمود اچکزئی اور علامہ ناصرعباس کو دے رکھا ہے۔ ہماری مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری سمجھاگیا ہے، فی الحال حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے۔
انہوں نے کہا وزیراعظم کا خط موصول ہونا اچھی بات ہے، اپوزیشن لیڈر کی جانب سے خط پر کوآرڈینیشن کی جارہی ہے۔ عدالتی احکامات کے باوجود 10 ماہ سے ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔