ہومتازہ ترینفیلڈ مارشل عاصم منیر سے عباس عراقچی کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے عباس عراقچی کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

تہران: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ٹیلیفونک گفتگو میں علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات بھی زیر بحث آئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس دوران موجودہ صورتحال کے علاقائی امن و استحکام پر ممکنہ اثرات پر بھی بات چیت ہوئی، علاقائی ممالک کے درمیان رابطے اور تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔