ہومپاکستاننائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت تعاون مزید بڑھانے پر گفتگو

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت تعاون مزید بڑھانے پر گفتگو

اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے افتتاحی اجلاس کی استنبول میں میزبانی کرنے پرترک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اجلاس میں طے پانے والی مفاہمت پر عمل درآمد کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا اور مکہ دفاعی اتحاد کے تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادل خیال کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع پر بھی گفتگو کی۔دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔