ہومپاکستانکوئی بھی ملک سے محبت کرنے والا اس سسٹم سے خوش نہیں، عبدالعلیم خان

کوئی بھی ملک سے محبت کرنے والا اس سسٹم سے خوش نہیں، عبدالعلیم خان

لاہور (سب نیوز)صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک سے محبت کرنے والا اس نظام سے خوش نہیں۔

اپنے ایکس پیغام میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں، لوگ آج بھی صاف پانی سمیت بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، لاکھوں بچے تعلیم سے دور ہیں جبکہ اسکولوں کی حالت زار سب کے سامنے ہے،ملک بھرمیں اسپتالوں کی حالت بھی ابتر ہوچکی ہے اور روز بروز لوگوں کی تکلیف میں اضافہ ہورہا ہے۔صدر آئی پی پی کا کہنا تھا کہ اگر صوبے موجودہ حالت میں عوام کو ڈلیور کر رہے ہوتے تو عوام کی یہ حالت کیوں ہوتی؟ کیا عوامی نمائندے ان سوالات کا جواب دے سکتے ہیں؟،کب تک نعروں سے ٹرخانے کا سلسلہ جاری رہے گا؟ ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ تعصب کی عینک اتار کر عوام کی حالت دیکھنے کی ضرورت ہے، لوگ تنگ ہیں اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،وقت آگیا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔