ہومتازہ ترینجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں فوجی دستے بھیجنے کا فیصلہ

جنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں فوجی دستے بھیجنے کا فیصلہ

جنوبی کوریا کی حکومت نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کے تحفظ کے لیے عملی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
وزارتِ دفاع کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق، جنوبی کوریا کا ارادہ رواں سال کے اختتام سے قبل اس مشن کا آغاز کرنے کا ہے۔
اسٹیٹ براڈکاسٹر ایس بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس ممکنہ فوجی تعیناتی میں پی-8 میری ٹائم پیٹرول طیارے، بارودی سرنگوں یا دھماکہ خیز مواد کو تلف کرنے والی ماہر ٹیم اور ایک لاجسٹک سپورٹ شپ (بحری جہاز) شامل ہوں گے۔
متعلقہ ممالک کے ساتھ بیس پورٹس اور آپریشنل اڈوں کے حوالے سے بھی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔اس منصوبے کو باضابطہ شکل دینے کے لیے قومی سلامتی کونسل کا فیصلہ، کابینہ کا اجلاس اور پارلیمان (کی منظوری درکار ہوگی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق کابینہ کے جائزے کے بعد اس ماہ کے دوران ہی منظوری کے لیے تحریک پارلیمان میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔