ہومپاکستاننائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات

بشکیک (سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے سیکریٹری جنرل نورلان یرمیک بایف سے ایک نتیجہ خیز ملاقات کی۔سیکریٹری جنرل نے پاکستان کو 2026-27 کے لیے ایس سی او کی چیئرمین شپ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے چیئرمین شپ کے دوران پاکستان کی ترجیحات اور تجویز کردہ حکمت عملی سے آگاہ کیا۔سیکریٹری جنرل نے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور تنظیم کے لیے پاکستان کی ترجیحات کو آگے بڑھانے میں ایس سی او سیکریٹریٹ کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
دونوں فریقین نے پاکستان کی چیئرمین شپ کے دوران قریبی رابطے اور مربوط کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اس ملاقات میں سیکریٹری خارجہ سفیر امنہ بلوچ اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار محمد فیصل بھی موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔