ہومبریکنگ نیوزپاکستان ایس سی او کا چیئر مین بن گیا,بشکیک اعلامیے پر دستخط

پاکستان ایس سی او کا چیئر مین بن گیا,بشکیک اعلامیے پر دستخط

اسلام آباد (آئی پی ایس)پاکستان 27-2026 کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔شنگھائی تنظیم سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس کے اعلامیے پر دستخط کی تقریب کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہوئی۔اعلامیے کے مطابق پاکستان 27-2026 کیلئے شنگھائی تتاون تنظیم سربراہان مملکت کونسل کی صدارت سنبھالے گا

، وزیراعظم شہباز شریف نے ایس سی او اجلاس کے اعلامیے پر دستخط کیے۔دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیرخارجہ بختیار سعیدوف سے ملاقات کی، ملاقات ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ اجلاس کیموقع پر ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور ازبک وزیرخارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں وزرائیخارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا اور پاک ازبک تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔