ہومپاکستاناسحاق ڈار کی تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین سے ملاقات

اسحاق ڈار کی تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین سے ملاقات

بشکیک : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کے موقع پر تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں جانب سے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔