ہومپاکستانناقص کارکردگی، ہیڈکوچ اور بولنگ کوچ سمیت پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے 7کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا گیا

ناقص کارکردگی، ہیڈکوچ اور بولنگ کوچ سمیت پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے 7کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا گیا

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو ٹیم سے ریلیز کردیا، جبکہ ان کی جگہ 7 متبادل کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، عامر جمال، علی عثمان، اویس ظفر اور خرم شہزاد اب ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔قومی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ ابھی باقی ہے۔
بورڈ کے مطابق متبادل کے طور پر عرفات منہاس، محمد عمران جونیئر، سعد بیگ، محمد عمران رندھاوا اور رضا اللہ سمیت 7 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان میں 5 کھلاڑیوں نے تاحال ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کی، جبکہ 2 کھلاڑی پہلے ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔
نئے شامل کیے جانے والے کھلاڑی تیسرے ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔اس کے علاوہ ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو بھی ٹیم سے ریلیز کردیا گیا ہے، جبکہ وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور ایشلے نوفکے کو معاون عملے میں شامل کرلیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔