ہومپاکستانچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے منگنی یا شادی کی افواہوں کی تردید کر دی

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے منگنی یا شادی کی افواہوں کی تردید کر دی

اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو پیغام میں منگنی اور شادی سے متعلق جاری تمام افواہوں کی تردید کر دی ہے اور کہا کہ اگر کوئی ایسا فیصلہ ہوا تو خاندان کی جانب سے اعلان کیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ ایک تو سوشل میڈیا نے میری بات پکی، منگنی اور شادی کروا دی ہے ، میں واضح کرنا چاہتاہوں کہ ایسا کچھ نہیں ہوا، نہ ہی میں کسی پرنسز گلوریا کو جانتاہوں ، اصل میں سوشل میڈیا پر عوام کی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹانے کیلئے تماشے کیئے جاتے ہیں، پاکستان کے دارالحکومت کے ہسپتال پمز میں 14 بچے شہید ہوئے ہیں، ایک وزیر جو کہ ہمارے ملک کے 30 صوبے بنانا چاہتاہے ، خود ایک ہسپتال کو نہیں سنبھال سکتا ۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ اگر میری زندگی کا کوئی ایسا فیصلہ ہواہے تو یہ اعلان میرے خاندان کی جانب سے ہی کیا جائے گا اس لیئے تب تک اصل مسائل پر دیہان دیں اور سوشل میڈیا کے تماشے کو نظر انداز کریں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔