ہومپاکستانتمام برادر ممالک کیلئے مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کے دروازے کھلے ہیں، ترک وزیر خارجہ

تمام برادر ممالک کیلئے مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کے دروازے کھلے ہیں، ترک وزیر خارجہ

استنبول (سب نیوز)ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ تمام برادر ممالک کے لیے مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کے دروازے کھلے ہیں، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ ایسا مضبوط اتحاد قائم کرنا چاہتے ہیں جو علاقائی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
مکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس استنبول میں ہوا، جس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ اجلاس کا مقصد علاقائی امن اور استحکام کو فروغ دینا ہے، اجلاس میں کیے گئے فیصلے نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔حاقان فیدان نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا اتحاد بین الاقوامی قانون پر مبنی ہے، ہمارے اتحاد کا سرکاری نام مکہ دفاعی معاہدہ ہے، یہ اتحاد کسی مخصوص ریاست کے خلاف نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک نے اتحاد کا ڈھانچہ قائم کرنا شروع کردیا ہے، خطے کے ممالک کو امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے چاہئیں۔ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام برادر ممالک کے لیے مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کے دروازے کھلے ہیں، ہم ایسا مضبوط اتحاد قائم کرنا چاہتے ہیں جو مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔