اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی حکومت نے گریڈ 18کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے افسر فرحان احمد کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فرحان احمد اس وقت اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری انتظامیہ میں بطور افسر تعینات تھے اور انڈر انٹیلی جنس اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے تحت خدمات انجام دے رہے تھے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق فرحان احمد کو فوری طور پر اور آئندہ احکامات تک پنجاب حکومت کے ڈسپوزل پر دے دیا گیا ہے۔متعلقہ حکام کو افسر کے چارج چھوڑنے اور چارج سنبھالنے کی رپورٹس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

