ہومپاکستاننائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ، علاقائی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ، علاقائی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلی فون پر گفتگو میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے ریجنل 4 کے وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔اس کے علاوہ آنے والے مختلف کثیرالجہتی اجلاسوں اور سفارتی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں نے باہمی رابطے کو مزید مستحکم رکھنے اور اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بھی دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط کا اہم حصہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔