سلام آباد(سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے قازقستان میں کرولتائی کے انتخابات کے کامیاب انعقاد اور تکمیل پر صدر قاسم جومارت توکایف اور عوامِ قازقستان کو مبارکباد دی ہے۔
صدر مملکت نے جمہوری عمل میں بھرپور شرکت پر عوامِ قازقستان کو سراہتے ہوئے نو منتخب کرولتائی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ بھی کیا۔
