ہومپاکستانتھائی سفارتخانے کی جانب سے بٹگرام میں تھائی برادری کیلئے موبائل قونصلر خدمات

تھائی سفارتخانے کی جانب سے بٹگرام میں تھائی برادری کیلئے موبائل قونصلر خدمات

اسلا م آباد (سب نیوز) سفیرِ تھائی لینڈ کی قیادت میں سفارتخانے کے افسران پر مشتمل وفد نے خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں سال 2026 کی دوسری موبائل قونصلر سروسز کا انعقاد کیا۔اس موقع پر تھائی شہریوں کو نئے پاسپورٹ کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرانے، تھائی قومی شناختی کارڈ کے اجرا، سول رجسٹریشن اور عمومی قونصلر امور سے متعلق مشاورت سمیت مختلف خدمات فراہم کی گئیں۔

موبائل قونصلر خدمات سفارتخانے کی ترجیحات میں شامل ہیں، جن کا مقصد تھائی شہریوں کو قونصلر سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔ یہ سرگرمیاں سفارتخانے کے لیے تھائی برادری سے ملاقات اور براہِ راست رابطے کا ایک اہم موقع بھی فراہم کرتی ہیں، جہاں سفارتخانہ ان کے حالاتِ زندگی سے آگاہی حاصل کرتا ہے اور دوستانہ و خوشگوار ماحول میں ان کے مسائل سنتا ہے۔یہ اقدام سفارتخانے کی عوامی سفارت کاری، ہر جگہہمیں آپ کی فکر ہے کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔