اسلام آباد (آئی پی ایس )قراقرم کے اسپانٹک پہاڑ پر جاں بحق ہونے والی ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش کیمپ تھری سے بیس کیمپ منتقل کرنے کا ریسکیو آپریشن شدید موسم کے باعث موخر کردیا گیا۔
وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نیایکس پرپیغام میں کہاڈاکٹراسماکی میت کی واپسی کی کوششیں جاری ہیں، ہائی آلٹیٹیوڈ پورٹرزکیمپ تھری تک پہنچنے کی کوشش میں تھے،خراب موسم کے باعث ریسکیو ٹیم کیمپ ٹو واپس پہنچ گئی۔ وزیراطلاعات کے مطابق ڈاکٹر اسماکی میت بیس کیمپ لانیکامنصوبہ متاثر ہو رہا ہے،متبادل انتظامات بھی کرلیے گئے ہیں،ہرممکن کوشش جاری ہے،گلگت بلتستان حکومت اورایف سی این اے میں مکمل رابطہ ہے۔وفاقی وزیراطلاعات نے تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے میت کی واپسی کی اجازت دے دی گئی ہے،وزیراعظم شہبازشریف کو تمام ترصورتحال سے مسلسل آگاہ رکھا جا رہا ہے۔
