اسلام آباد(سب نیوز) صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ تمغ امتیاز کیلئے ان کی نامزدگی محض ان کا ذاتی اعزاز نہیں بلکہ پاکستان کی پوری بزنس کمیونٹی، بالخصوص اسلام آباد کے تاجروں، صنعتکاروں اور کاروباری طبقے کیلئے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز اس امر کا اعتراف ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں بزنس کمیونٹی کا کردار نہایت اہم ہے۔وہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(آئی سی سی آئی )کے قائم مقام صدر عرفان چوہدری کی قیادت میں تاجروں اور صنعتکاروں کے ایک بڑے وفد سے خطاب کر رہے تھے
جس نے عاطف اکرام شیخ کو تمغہ امتیاز کیلئے نامزدگی پر مبارکباد دینے کیلئے ان سے ملاقات کی۔ وفد میں اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن اور بزنس کمیونٹی کے ممتاز رہنما بھی شامل تھے۔عاطف اکرام شیخ نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں کاروباری رہنماں کی شرکت ان کے ساتھ محبت، خلوص، اعتماد اور یکجہتی کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس قومی اعزاز کو نئی ذمہ داری سمجھتے ہیں اور اس کے بعد پاکستان کے کاروباری اور معاشی مفادات کیلئے پہلے سے زیادہ جذبے اور عزم کے ساتھ کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تمغ امتیاز کیلئے نامزدگی ان کے ساتھیوں، چیمبرز، ٹریڈ، انڈسٹریل ایسوسی ایشنز اور ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کے تعاون اور اعتماد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز ان تمام لوگوں کا ہے جو ان کے سفر میں ان کے ساتھ کھڑے رہے، ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں آگے بڑھنے کا موقع دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کاروباری برادری کے مسائل موثر انداز میں اجاگر کرنے، سرمایہ کاری کے فروغ، برآمدات میں اضافے اور صنعت و تجارت کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔قائم مقام صدر آئی سی سی آئی عرفان چوہدری نے عاطف اکرام شیخ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمغ امتیاز کیلئے ان کی نامزدگی پوری بزنس کمیونٹی خصوصا اسلام آباد کے تاجروں اور صنعتکاروں کیلئے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عاطف اکرام شیخ نے کاروباری برادری کے مسائل کو مثر انداز میں اجاگر کرنے اور ملکی معیشت کیلئے آواز بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جبکہ قومی سطح پر ان کی خدمات کا اعتراف ان کی قیادت اور مسلسل جدوجہد کا ثبوت ہے۔
چیئرمین آئی سی سی آئی فانڈر گروپ شیخ طارق صادق نے کہا کہ عاطف اکرام شیخ نے پاکستان کی بزنس کمیونٹی اور ملکی معیشت کیلئے قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک کاروباری رہنما کو قومی اعزاز کیلئے نامزد کیا جانا اسلام آباد کیلئے بھی قابلِ فخر لمحہ ہے اور اس سے ملک کی معاشی ترقی میں نجی شعبے کے کردار کی اہمیت مزید اجاگر ہوتی ہے۔ سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری نے کہا کہ عاطف اکرام شیخ نے قومی و بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی آواز مثر انداز میں بلند کی اور اس نامزدگی کے ذریعے ان کی مسلسل خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے۔صدر اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن اومیس خٹک نے کہا کہ عاطف اکرام شیخ کی تمغ امتیاز کیلئے نامزدگی صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ اسلام آباد سمیت پوری بزنس کمیونٹی کیلئے اعزاز ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عاطف اکرام شیخ اسی جذبے کے ساتھ صنعت، تجارت، سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ اور پاکستان کے نجی شعبے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔وفد میں زبیر احمد ملک، عبدالرف عالم، خالد اقبال ملک، چوہدری وحیدالدین، خالد جاوید، میاں شوکت مسعود، شیخ عامر وحید، محترمہ شمائلہ صدیقی، ذکیریا ضیا، شہبان خالد، باصر داد، شکیل منیر، باطف فرید، چوہدری مختار، مرزا محمد علی، ثنا اللہ خان، محترمہ فاطمہ عظیم، کریم عزیز ملک، طارق جدون، ملک محسن خالد، روہیل انور بٹ، وسیم چوہدری، ذوالقرنین عباسی سمیت دیگر ممتاز کاروباری رہنما موجود تھے۔ وفد کے اراکین نے عاطف اکرام شیخ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس قومی اعزاز کو پاکستان کی پوری بزنس کمیونٹی کی کامیابی قرار دیا۔
