لاہور، (سب نیوز) : لاہور میں سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جویا کو پاکستان میں انسانی خدمات کے اعتراف میں تمغۂ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
یاسین جویا نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے انسانی خدمات کے اعتراف میں تمغۂ امتیاز ملنا ان کے لیے باعثِ فخر اور بڑے اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل اور آئی ڈونیشن ویلفیئر سوسائٹی کے صدر کی حیثیت سے وہ انسانیت کی خدمت، بینائی کی بحالی اور ضرورت مند افراد کی زندگیوں میں امید پیدا کرنے کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
یاسین جویا نے کہا کہ یہ اعزاز دراصل پاکستان کے عوام کا اعزاز ہے اور اس سے انہیں عوام کی مزید لگن اور جذبے کے ساتھ خدمت کرنے کا حوصلہ ملے گا۔
