اسلام آباد (سب نیوز)مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں وفاقی وزارت مذہبی امور کی چھت پر ربیع الاول کا چاند دیکھنے سے روک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو وزارت مذہبی امور کی چھت پر ربیع الاول کا چاند دیکھنے کی اجازت نہیں ملی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے اسلام آباد میں موجود ہے تاہم کوہسار کمپلیکس کی چھت پر جانے سے روک دیا گیا، جس کے بعد رویت ہلال کمیٹی اور ماہرین فلکیات نے دوربین کوہسار کمپلیکس کی پارکنگ میں لگا دی۔
ربیع الاول کے چاند کے حوالے سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مغرب کی طرف بادل کی موجودگی کی وجہ سے چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالخیر آزاد اور ارکان دوربین سے چاند دیکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔
رویت ہلال کمیٹی کو وزارت مذہبی امور کی چھت پر ربیع الاول کا چاند دیکھنے سے روک دیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
