اسلام آباد(سب نیوز) ماریشس کے ہائی کمشنر منسو کری مباکس نے اسلام آباد میں کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمن جاسم المطیری سے خیرسگالی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران علاقائی تنازع اور پائیدار اور دیرپا امن کے قیام کی فوری ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ماریشس کے ہائی کمشنر نے کویتی سفیر کو ایک مدبر اور تجربہ کار سفارت کار قرار دیتے ہوئے ان کی عاجزی، دانشمندی اور سفارتی تجربے کو سراہا۔انہوں نے پاکستان کی تعمیری سفارتی کوششوں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے فروغ کے لیے مسلسل کاوشوں کو بھی سراہا۔
ماریشس کے ہائی کمشنر کی کویت کے سفیر سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
