ہومپاکستانوفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے چین کے اکنامک افیئرز پریس کے سینئر ایڈوائزر سن ڈونگ شینگ کی ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے چین کے اکنامک افیئرز پریس کے سینئر ایڈوائزر سن ڈونگ شینگ کی ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو

اسلام آباد (سب نیوز)چین کے اکنامک افیئرز پریس کے سینئر ایڈوائزر سن ڈونگ شینگ کی قیادت میں آئے اعلی سطحی وفد کے ساتھ سی پیک سیکرٹریٹ (وزارتِ منصوبہ بندی و ترقی)میں ایک اہم اور نتیجہ خیز نشست ہوئی۔سی پیک کا پہلا مرحلہ پاکستان کو توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے بحران سے نکالنے میں سنگِ میل ثابت ہوا۔ اب سی پیک 2.0کے تحت ہماری تمام تر توجہ انفراسٹرکچر سے صنعت کاری، اور حکومتی سطح سے کاروباری سطح کے روابط اور شراکت داری کی طرف منتقل ہو چکی ہے۔

گفتگو کے دوران میں نے وفد کے سامنے چند اہم اور بنیادی نکات رکھے:صنعتی انقلاب ،اڑان پاکستان کے قومی معاشی ایجنڈے کے تحت ہم نے نیشنل سینٹر آف نیو مینوفیکچرنگ کے ذریعے چین کے جدت، آٹومیشن اور روبوٹکس کے تجربات سے استفادہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ایکسپورٹ خسارے کا خاتمہ: پاکستان کا سب سے بڑا معاشی چیلنج ہماری کمزور برآمدات ہیں۔ چین سالانہ تقریبا 2.6 ٹریلین ڈالر کی برآمدات حاصل کرتا ہے جس میں پاکستان کا حصہ فی الوقت صرف 3 ارب ڈالر ہے۔ ہمارا ہدف یہ ہے کہ جس طرح سی پیک فیز ون نے پاکستان کا انرجی ڈیفیسٹ ختم کیا، اسی طرح سی پیک فیز ٹو پاکستان کا ایکسپورٹ ڈیفیسٹ ختم کرے۔بی ٹو بی تعاون اور زراعت و صنعت کی جدید کاری: زراعت، صنعت اور کان کنی کے شعبوں میں پاکستان اور چین کے اداروں کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے معاہدے معاشی خوشحالی کی نئی راہیں کھولیں گے۔جناب سن ڈونگ شینگ نے سی پیک کے پہلے مرحلے کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے صنعت و زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے تبادلوں اور باہمی تعاون کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ہمارا ہدف واضح ہے: سی پیک 2.0 کے پانچ راہداریوں کو پاکستان کے 5ای ایس فریم ورک کے ساتھ مکمل ہم آہنگ کر کے ملک کو جدید صنعتی، زرعی اور تکنیکی شاہراہ پر گامزن کرنا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔