ہومبریکنگ نیوزپاکستان کا سوڈان کے تمام فریقین سے فوری اور مستقل جنگ بندی پر عملدرآمد کا مطالبہ

پاکستان کا سوڈان کے تمام فریقین سے فوری اور مستقل جنگ بندی پر عملدرآمد کا مطالبہ

نیویارک(آئی پی ایس ) پاکستان نے سوڈان کے جنوبی علاقوں میں بگڑتی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تجدید شدہ امن معاہدے پر ازسرِنو عمل درآمد کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کریں۔پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے گزشتہ روز سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوری انتقالِ اقتدار کی کامیابی کے لئے آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات جمہوری انتقالِ اقتدار کو جائز اور مکمل انجام تک پہنچانے کا اہم ذریعہ ہیں، تاہم ان کے انعقاد کے لیے ضروری سیاسی، قانونی، سکیورٹی اور مالی تقاضے ابھی تک پورے نہیں ہوئے،اس خلا کو پر کرنا ضروری ہے۔پاکستانی مندوب نے سوڈان کے جنوبی علاقوں میں بڑھتی سیاسی کشیدگی، بین القبائلی تشدد اور جونگلے اور اپر نیل سمیت مختلف علاقوں میں جاری جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری اور مستقل جنگ بندی پر عمل درآمد کریں، اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں اور مذاکرات کی طرف واپس آئیں، ان کا کہنا تھا کہ سوڈان میں جاری تنازعے کے باعث مرتب ہونے والے اثرات بھی باعثِ تشویش ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔