استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان آج ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچیں گے۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان دورے کے دوران سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
ترک صدارتی شعبہ مواصلات کے سربراہ برہان الدین دوران نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بتایا دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ملاقاتوں کے ایجنڈے یا متوقع فیصلوں کے بارے میں فوری طور پر تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
