ہومپاکستانوفاقی حکومت کی جانب سے10لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کو ٹیکس چھوٹ دیئے جانے کا امکان

وفاقی حکومت کی جانب سے10لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کو ٹیکس چھوٹ دیئے جانے کا امکان

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے10لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کوڈیوٹی ٹیکس سے چھوٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قومی غذائی تحفظ نے گندم کی درآمد کو ڈیوٹی و ٹیکسوں سے چھوٹ دینے کی تجویز دی ہے، ذرائع کے مطابق صوبائی انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے بھی استثنی دینے اور پاسکو کے ذخائر میں موجود تمام 10لاکھ ٹن گندم بھی صوبوں کو دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
پاسکو کی گندم کے بعد صوبوں کی باقی ضروریات درآمد سے پوری کی جائیں گی اور پاسکو کی گندم کے لیے لاگت کا تخمینہ 141 ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ گندم کی درآمد پر اخراجات کا تخمینہ 34 کروڑ ڈالرز تک ہونے کا امکان ہے۔صوبوں نے اپنے گندم کے اسٹریٹجک ذخائرمیں نمایاں کمی کی نشاندہی کی ہے تاہم ای سی سی نے گندم درآمد پر نائب وزیراعظم کی سربراہی میں اسٹیئرنگ کمیٹی بنارکھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔