ہومپاکستانایل اے 31اور 40میں پیپلز پارٹی کی شکایات بے بنیاد ہیں، ن لیگ کا الیکشن کمیشن کو خط

ایل اے 31اور 40میں پیپلز پارٹی کی شکایات بے بنیاد ہیں، ن لیگ کا الیکشن کمیشن کو خط

مظفرآباد(آئی پی ایس ) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے الیکشن سیل نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں پیپلز پارٹی کے دھاندلی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے شکایت کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایل اے 31میں پیپلز پارٹی کی شکایت پر مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن کو جوابی خط بھیجا ہے اور کہا ہے کہ راجہ ثاقب مجید اور کارکنان نے ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابی عمل میں حصہ لیا، ایل اے 31 میں پولنگ مجموعی طور پر پرامن، شفاف اور منظم رہی، پیپلز پارٹی کے الزامات منصفانہ انتخابی عمل کو متنازع بنانے کی کوشش ہیں۔

ن لیگ کے الیکشن سیل نے کہا ہے کہ ہر شکایت کا فیصلہ صرف شواہد اور قانونی تقاضوں کے مطابق کیا جائے، ثبوت کے بغیر کسی امیدوار یا کارکن کے خلاف کارروائی نہ کی جائے، ایل اے 31 میں پولنگ کا پرامن اور شفاف انعقاد یقینی بنایا جائے، الیکشن کمیشن غیر جانبداری برقرار رکھے اور عوامی مینڈیٹ کا احترام یقینی بنائے۔اسی طرح ن لیگ کے الیکشن سیل نے ایل اے 40ویلی ون بھی پی پی کی شکایات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو جواب داخل کیا ہے اور کہا ہے کہ محمد نعیم خان، پولنگ ایجنٹس اور کارکنان نے ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابی عمل میں حصہ لیا، انتظامی امور سے متعلق الزامات بے بنیاد اور غیر مصدقہ ہیں، پولنگ اسٹیشنز کے انتظامی معاملات الیکشن کمیشن اور متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہیں، بغیر شواہد انتخابی عمل کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سیاسی بنیادوں پر دائر شکایات سے عوام کا انتخابی عمل پر اعتماد مجروح نہ ہونے دیا جائے، ایل اے 40 (ویلی ون)میں پرامن، شفاف اور قانون کے مطابق پولنگ یقینی بنانے کی درخواست ہے، مسلم لیگ (ن)آزاد کشمیر الیکشن کمیشن پر مکمل اعتماد کرتی ہے اور غیر جانبدارانہ فیصلوں کی توقع رکھتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔