ہومتازہ ترینوزیر پلاننگ احسن اقبال نے مراد سعید کے خلاف تک عزت کا مقدمہ جیت لیا

وزیر پلاننگ احسن اقبال نے مراد سعید کے خلاف تک عزت کا مقدمہ جیت لیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد کی مقامی عدالت کا وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی جانب سے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف ہتک عزت کے دعوی کا فیصلہ جاری:عدالت کا مراد سعید کو ہرجانے کی مد میں 25 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ اسلام آباد حاکم خان بکھر نے فیصلہ جاری کیا

،احسن اقبال نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف 2019 میں ہتک عزت کا دعوی دائر کیا تھا،مراد سعید نے پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال پر بے بنیاد الزامات عائد کئے،مراد سعید کے الزامات کے باعث وفاقی وزیر احسن اقبال کی ساکھ اور شہرت کو نقصان پہنچا،عدالت نے مراد سعید کے خلاف دعوی منظور کرتے ہوئے احسن اقبال کو 25 لاکھ روپے ہرجانہ دینے کا حکم دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔