اسلام آباد:(سب نیوز) روسی سفارتخانے نے بلوچستان کے علاقے سورانج میں کوئلے کی کان منہدم ہونے کے المناک حادثے پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
روسی سفارتخانے نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سفارتخانے نے حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
