ہومتازہ ترینسعودی عرب نے عراق سے ہونیوالے ڈرون حملے ناکام بنا دیئے

سعودی عرب نے عراق سے ہونیوالے ڈرون حملے ناکام بنا دیئے

ریاض (آئی پی ایس )سعودی عرب نے عراق سے ہونیوالے ڈرون حملے ناکام بنادیئے، حملے عراقی مسلح گروپوں کی جانب سے کیے گئے ۔ سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق مشرقی علاقے اور دارالحکومت ریاض میں واقع تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی

دفاعی نظام کے ذریعے عراق سے آنے والے تمام ڈرونز تباہ کردیئے گئے، ڈرون حملوں میں کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔سعودی وزارت دفاع نے سوشل میڈیا بیان میں کہا سعودی عرب کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے ، ڈرون حملوں کی کوششیں عراقی سرزمین سے کی گئیں، حملے میں ایران سے وابستہ ملیشیا تنظیم ملوث ہے، حملے مملکت کی سلامتی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔