ہومپاکستانن لیگ بدمعاشوں اور غنڈوں کو لگام دے، کشمیر الیکشن چوری نہیں کرنے دیں گے، شرجیل میمن

ن لیگ بدمعاشوں اور غنڈوں کو لگام دے، کشمیر الیکشن چوری نہیں کرنے دیں گے، شرجیل میمن

کراچی (سب نیوز)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ زبردستی اور دھونس سے ن لیگ کو کشمیر میں الیکشن چوری کرنے نہیں دیں گے۔پی پی رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ن لیگ اپنے بدمعاشوں اور غنڈوں کو لگام دے، ن لیگ سمجھتی ہے ہر کوئی بکا و مال ہے انہیں لالچ دے کر خرید سکتے ہیں، ن لیگ کے گلو بٹوں نے پی پی کے ایک ورکر کو شہید کرکے فاشسٹ روایت کو برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ امیدواروں کے اسلحہ کے آزادانہ استعمال پر الیکشن کمیشن کی خاموشی افسوسناک ہے، ن لیگ اپنی شکست دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتری ہوئی ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ ن لیگ 2014 کی طرح کشمیر میں خیرات کا مینڈیٹ حاصل کرنا چاہتی ہے، خیراتی مینڈیٹ اور فارم 47 کی پیداوار ن لیگ کشمیر میں ماحول خراب کررہی ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ کشمیری عوام پرامن ہیں اور وہ ن لیگ کے اوچھے ہتھکنڈوں سے واقف ہیں، ان کی قیادت کان کھول کر سن لے کشمیر کا پرامن ماحول خراب ہونے نہیں دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔