ہومتازہ ترینوزیر پیٹرولیم نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطالبات پر اعلی سطح کمیٹی تشکیل دیدی

وزیر پیٹرولیم نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطالبات پر اعلی سطح کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کی آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے کامیاب ملاقات ہوئی ہے جس میں مسائل باہمی مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے آئل ٹینکر کنٹریکٹرز کے مسائل کے حل کے لیے اعلی سطح کمیٹی تشکیل دے دی، اسپیشل سیکریٹری پیٹرولیم کی سربراہی میں قائم کمیٹی ایک ہفتے میں سفارشات پیش کرے گی، کمیٹی میں ڈی جی آئل، اوگرا، اوٹکا اور او سی اے سی کے نمائندے شامل ہوں گے۔

اوٹکا کا وفد صدر عابداللہ آفریدی کی قیادت میں وزیرِ پیٹرولیم سے ملاقات کے لیے پہنچا، اوٹکا نے وائٹ آئل پائپ لائن کے کوٹا میں کمی، فریٹ فارمولے اور کمرشل لوڈنگ سے متعلق مطالبات پیش کیے۔وزیرِ پیٹرولیم نے اوگرا کو آئل ٹینکر کنٹریکٹرز کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو فریٹ کنٹریکٹس کی تحریری پالیسی جمع کرانے، اوگرا کو آئل ٹینکرز کی موثر ٹریکنگ اور ڈیلرز کی گاڑیوں کو پرائمری ٹرانسپورٹیشن سے الگ رکھنے کی ہدایت کی۔علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بلا تعطل ایندھن کی فراہمی یقینی بنانا ہے، اوٹکا نے وزیرِ پیٹرولیم کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کمیٹی کے قیام کا خیرمقدم کیا، مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر اعتماد کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔