ہومتازہ ترینپاکستان اورعالمی منڈی میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ

پاکستان اورعالمی منڈی میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ

کراچی: (آئی پی ایس) پاکستان اور عالمی منڈی میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2400 روپےمہنگا ہوکر424236 روپے کا ہوگیا، دس گرام سونے کی قیمت 2057 روپے بڑھ کر 363714 روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 41 روپےبڑھ کر 6070 روپےہوگئی، دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 24 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونا 4018 ڈالر کا ہوگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔