اسلام آباد(سب نیوز) : پاکستان میں ماریشس کے ہائی کمشنر عزت مآب منسو کریم بیکس نے جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عزت مآب سے خیرسگالی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں سفارت کاروں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ماریشس اور ترکیہ کے درمیان گرمجوش اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر تجارت، سیاحت، تعلیم اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے مواقع پر بھی گفتگو ہوئی۔
ماریشس کے ہائی کمشنر نے ترک سفیر کی جانب سے پرتپاک استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
