راولپنڈی(سب نیوز) تحریک انصاف کے کارکن ماجد ستی قتل کیس میں سزا پانے والے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما فرخ تاجی کھوکھر نے فیصلہ چیلنج کر دیا۔فرخ کھوکھر نے فیصلہ معطل کرکے ضمانت کی درخواست بھی دائر کر دی۔
ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے اپیل اور ضمانت کی دونوں درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ایک ہفتے میں ریکارڈ طلب کر لیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ غلط سزا دی گئی، فرخ کھوکھر موقع پر ہی نہیں تھا۔ہائی کورٹ نے مقدمہ مدعی اور سرکاری پراسیکیوٹر کو بھی نوٹس جاری کر دیے۔ ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے سماعت کی۔
