واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیجی ممالک کیلئے آبنائے ہرمز پر 20فیصد فیس کی شرط واپس لینے کا اعلان کر دیالیکن بدلے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا مطالبہ کردیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکی فوج کی بدولت تیل کی ترسیل روانی سے جاری ہے، پیٹ ہیگستھ، جنرل ڈین کین اور ایڈمرل بریڈ کوپر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ان کی بدولت آبنائے ہرمز ایران کے علاوہ تمام بحری جہازوں کے لیے کھلی ہے، ایران کی جھوٹی اور شرپسند قیادت خود اپنے ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی بندرگاہوں اور ایرانی کارگو پر مکمل ناکہ بندی نافذ کریں گے،خلیجی ممالک 20 فیصد معاوضے کی جگہ امریکا میں سرمایہ کاری کریں گے،یہ سرمایہ کاری بہت بڑی اور خود خلیجی ممالک کیلئے بھی فائدہ مند ہوگی، امریکا میں پہلے ہی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوئی ہے، نئی سرمایہ کاری اس حجم کو مزید بڑھا دے گی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ فیکٹریاں، صنعتی پلانٹس اور جدید سازوسامان امریکا آئیں گے، لاکھوں نئی، اعلی تنخواہ والی امریکی ملازمتیں پیدا ہوں گی، امریکا پہلے سے کہیں زیادہ کامیابی حاصل کر رہا ہے، وہ دن ختم ہو گئے جب ایران لاکھوں لوگوں کو قتل کرتا تھا، ایران کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔
خلیجی ممالک آبنائے ہرمز میں 20فیصد فیس کی جگہ امریکا میں سرمایہ کاری کرینگے، ڈونلڈ ٹرمپ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
