ہومتازہ ترینپاسپورٹ پر جعلی امیگریشن اسٹمپس کا انکشاف ،مسافر آف لوڈ ، مزید تفتیش کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے

پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن اسٹمپس کا انکشاف ،مسافر آف لوڈ ، مزید تفتیش کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے

اسلام آباد(سب نیوز) ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد ایئرپورٹ نے سیکنڈری پروفائلنگ کے دوران ایک مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ مسافر تھائی ایئرویز فلائٹ نمبر ٹی جی 350 کے ذریعے وزٹ ویزے پر ملائیشیا جا رہا تھا۔
دستاویزات کی تفصیلی جانچ کے دوران مسافر کے پاسپورٹ کے صفحہ نمبر 7پر جعلی پاکستانی انٹرنیشنل ڈیپارچر امیگریشن اسٹمپ لگی ہوئی پائی گئی۔ اسی صفحے پر ملائیشین امیگریشن کے ارائیول اور ڈیپارچر اسٹمپس بھی مشکوک پائے گئے۔مسافر کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔