اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق کی ویمن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈبلیو ڈی او )کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کونسلر ایچ ای سارہ علی الشورہ سے ملاقات، خواتین کے حقوق اور او آئی سی ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وفاقی وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو مکمل حقوق اور باوقار مقام عطا کیا، مسلم امہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ان حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔وفاقی وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق نے کہا کہ پاکستان خواتین کے لیے ترجیحی اقدامات پر عمل پیرا ہے اور خواتین سیاست، پارلیمان اور دیگر اہم شعبوں میں قائدانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔
وفاقی وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق اور کونسلر سارہ علی الشورہ کے درمیان خواتین کو بااختیار بنانے، سماجی و معاشی ترقی اور ادارہ جاتی تعاون کے فروغ پر اتفاق۔پاکستان اور ویمن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے درمیان خواتین کے حقوق، صلاحیتوں میں اضافے، تجربات کے تبادلے اور او آئی سی کے تحت مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
اعظم نذیر تارڑ سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈبلیو ڈی او سارہ علی الشورہ کی ملاقات، خواتین کے حقوق کیلئے تعاون کے فروغ پرگفتگو
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
