ہومتازہ ترینخواتین کے حقوق کا تحفظ اور فروغ مسلم امہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، اعظم نذیر تارڑ کی آذربائیجان کی ہیڈ آف ایڈمنسٹریٹو ڈویژن سے ملاقات میں گفتگو

خواتین کے حقوق کا تحفظ اور فروغ مسلم امہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، اعظم نذیر تارڑ کی آذربائیجان کی ہیڈ آف ایڈمنسٹریٹو ڈویژن سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق کی او آئی سی لیبر سینٹر، آذربائیجان کی ہیڈ آف ایڈمنسٹریٹو ڈویژن جلیلہ اللہ وردیئیوا سے ملاقات، خواتین کے حقوق، سماجی ترقی اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادل خیال کیا گیا ۔
وفاقی وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو عزت، مساوات اور بنیادی حقوق فراہم کیے، مسلم امہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ان حقوق کے تحفظ اور فروغ کو یقینی بنایا جائے۔ملاقات میں خواتین کو بااختیار بنانے، سماجی تحفظ، صلاحیتوں میں اضافے اور او آئی سی پلیٹ فارم کے تحت مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
وفاقی وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق نے کہا کہ پاکستان خواتین کے لیے ترجیحی اقدامات پر عمل پیرا ہے اور خواتین سیاست، پارلیمان، عدلیہ، تعلیم، کاروبار اور دیگر شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔پاکستان اور او آئی سی لیبر سینٹر نے خواتین کی ترقی، ادارہ جاتی روابط کے فروغ، تجربات کے تبادلے اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔