ہومپاکستانبرطانوی ہائی کمشنر کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

برطانوی ہائی کمشنر کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (سب نیوز)برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے آج نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ علاقائی صورتحال، بالخصوص حالیہ امریکہ۔ایران صورتحال پر بھی دونوں رہنماؤں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے، مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات میں کمی کے لیے پاکستان کی تعمیری ثالثی کی کوششوں کو اجاگر کیا۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔