ہومپاکستانپاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب ڈوبنے والی کارگو کشتی کے 20پاکستانی عملے کے ارکان کو ریسکیو کرلیا

پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب ڈوبنے والی کارگو کشتی کے 20پاکستانی عملے کے ارکان کو ریسکیو کرلیا

کراچی (سب نیوز)پاک بحریہ نے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ساتھ بروقت اور مربوط ہنگامی کارروائی کرتے ہوئے اورماڑہ کے مشرق میں ڈوبنے والے کارگو جہاز سے 20پاکستانی عملے کے ارکان کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر میں موصول ہنگامی اطلاع پر کارروائی کی گئی، پی این ایس حنین اور ضروری فضائی وسائل کو فوری کارروائی کے لیے روانہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کے باعث متاثرہ جہاز میں سوار تمام 20 افراد کو بچایا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ریسکیو کیے گئے تمام افراد کو ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب آپریشن پاک بحریہ اور میری ٹائم ایجنسی کے انسانی جانوں کے تحفظ کے عزم کا ثبوت ہے، یہ آپریشن ہر وقت سمندری ہنگامی صورتحال سے نمٹنیکی مکمل تیاری کا مظہر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔