اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے دو اہم ممبر عہدوں کے نام تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر (ٹیکنالوجی اینڈ ڈیجیٹائزیشن) کا عہدہ تبدیل کرکے ممبر (بلڈنگز) کر دیا گیا ہے، جبکہ ممبر (انجینئرنگ) کا نام تبدیل کرکے ممبر (روڈز اینڈ برجز) رکھ دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تبدیلیاں وفاقی حکومت کی منظوری سے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور آئندہ احکامات تک برقرار رہیں گی۔دستاویز کے مطابق یہ نوٹیفکیشن 11 جون 2026 کو وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات کی جانب سے جاری کیا گیا ہے اور اسے پاکستان گزٹ کے آئندہ شمارے میں شائع کیا جائے گا۔

