تہران: (آئی پی ایس) پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئے ہیں۔
تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل سید ماجد ابن رضا وزیر داخلہ سکندر مومنی و دیگر حکام نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تہران آمد پر ایران کے اعلیٰ عسکری و سیاسی حکام بھی ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔
پاکستان سے کئی وفود آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے تہران پہنچ چکے ہیں۔
