اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کینیڈا کے قومی دن کے موقع پر گورنر جنرل لوئیس آربر اور کینیڈا کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور مضبوط عوامی روابط پر مبنی ہیں۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں بشمول تجارت، سرمایہ کاری، اعلی تعلیم اور بین الاقوامی فورمز پر دو طرفہ تعاون مزید فروغ پائے گا۔
پاک ، کینیڈا تعلقات مضبوط عوامی روابط پر مبنی ہیں، صدر مملکت کی قومی دن پرکینیڈین عوام کو مبارکباد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
