ہومتازہ ترینپارٹی کی حکمرانی اور قوم کو ترقی دینے کے عمل میں "فرنٹ لائن کمانڈ سینٹر" ہے، چینی صدر

پارٹی کی حکمرانی اور قوم کو ترقی دینے کے عمل میں “فرنٹ لائن کمانڈ سینٹر” ہے، چینی صدر

بیجنگ :یکم جولائی کو شائع ہونے والے چھیو شی میگزین کے 13ویں شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر، اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون جیاؤ یو لو طرز کے کاؤنٹی پارٹی سیکرٹری بنیں” دوبارہ شائع کیا جائے گا۔ ؂یہ مضمون 12 جنوری 2015 کو سنٹرل پارٹی سکول میں کاؤنٹی لیول پارٹی سیکرٹریز کے تربیتی پروگرام کے شرکاء سے صدر شی جن پھنگ کے خطاب پر مشتمل ہے۔مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ہماری پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور ریاستی اقتدار کے نظام میں، کاؤنٹی کی سطح ایک کلیدی کڑی کی حیثیت رکھتی ہے جو بالائی اور نچلی سطح کے درمیان رابطے کا بنیادی مرکز ہے، اور یہ معیشت کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود کی یقین دہانی، استحکام کے تحفظ، اور ملک کی طویل مدتی سلامتی کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم بنیاد ہے۔ کاؤنٹی پارٹی کمیٹی ہماری پارٹی کی حکمرانی اور قوم کو ترقی دینے کے عمل میں “فرنٹ لائن کمانڈ سینٹر” ہے، اور کاؤنٹی پارٹی سیکرٹری “فرنٹ لائن کمانڈر ان چیف” ہیں۔ ایک اچھا کاؤنٹی پارٹی سیکرٹری کیسے بنا جا سکتا ہے؟ کامریڈ جیاؤ یولو نے کاؤنٹی پارٹی سیکرٹریز کے لیے ایک عملی نمونہ قائم کیا ہے۔ کاؤنٹی پارٹی سیکرٹری بننے کا مطلب ہے کامریڈ جیاؤ یولو جیسا کاؤنٹی پارٹی سیکرٹری بنا جائے۔مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک کامیاب کاؤنٹی پارٹی سیکرٹری کے لیے ضروری ہے کہ اس کے دل میں ہمیشہ پارٹی کے لیے وفاداری، عوام کی خدمت کا جذبہ، ذمہ داری کا احساس اور نظم و ضبط و احتساب کا شعور موجود ہو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔