ہومتازہ ترینخاقان وحید خواجہ کا شعیب اختر کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

خاقان وحید خواجہ کا شعیب اختر کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے ملک کے نامور کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک تعزیتی پیغام میں چیئرمین راول فاؤنڈیشن خاقان وحید خواجہ نے شعیب اختر سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کی بھائی کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں اللہ تعالی مرحوم کے مغفرت فرمائے اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔