Thursday, June 18, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینایران کو بلیسٹک میزائل سے محروم کرنا ناانصافی ہوگی ٹرمپ کا بڑا یوٹرن

ایران کو بلیسٹک میزائل سے محروم کرنا ناانصافی ہوگی ٹرمپ کا بڑا یوٹرن

واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر دیگر ممالک کے پاس بیلسٹک میزائل موجود ہیں تو ایران کو ان سے محروم رکھنا غیر منصفانہ ہوگا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر دوسرے ممالک کے پاس یہ صلاحیت موجود ہے تو ایران کے پاس کچھ حد تک ہونا ٹھیک ہے، خاص طور پر اگر سعودی عرب اور قطر جیسے ممالک کے پاس بھی یہ موجود ہیں۔ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ معاہدے کے بعد خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا خلیجی خطے میں اپنی فوجی موجودگی کچھ عرصے تک برقرار رکھے گا، خاص طور پر اس معاہدے کے بعد جس کے تحت تقریبا چار ماہ سے جاری تنازع ختم کیا گیا ہے۔
یہ بیان مشرق وسطی کی سکیورٹی صورتحال اور ہتھیاروں کے توازن کے حوالے سے ایک نئی بحث کو جنم دے سکتا ہے۔اس بیان اور ایران کیساتھ جنگ بندی کا معاہدہ سائن کرنے کے بعد صدر ٹرمپ کو اپنی ہی ملک میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس تنقید کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ جو سمجھتے ہیں کہ میں نے ایران کے ساتھ سخت مقف اختیار نہیں کیا وہ احمق ہیں، یہ لوگ مجھ سے حسد کا شکار ہیں یا تو بد نیت ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کیساتھ معاہدے کے بعد اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ رہی ہیں، یہ سب میری پالیسیوں کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔