Wednesday, June 17, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانبھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 24جولائی تک توسیع

بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 24جولائی تک توسیع

کراچی(آئی پی ایس )بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 24 جولائی تک توسیع کردی گئی۔پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے فضائی حدود کی بندش کا نیا نوٹم جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔
نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ، کمرشل اور فوجی طیارے پاکستان میں مزید 1 ماہ داخل نہیں ہو سکتے، بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود 24 جولائی 2026 کو صبح 5 تک بند رہے گی۔نوٹم میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ایئرلائنز کے لیزپر حاصل کردہ طیارے، بھارتی افراد کی ملکیت یا آپریٹ کئے جانے والے طیارے بھی پابندی کی زد میں ہوں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہے، پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔