Tuesday, June 16, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانصدرِ مملکت نے پارلیمنٹ سے پاس ہونے والے 4اہم بلوں کی باضابطہ منظوری دیدی

صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ سے پاس ہونے والے 4اہم بلوں کی باضابطہ منظوری دیدی

اسلام آباد(آئی پی ایس )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے پاس ہونے والے 4اہم بلوں کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
ایوانِ صدر کے مطابق ان ترمیمی بلوں کا مقصد متعلقہ شعبوں کی کارکردگی کو مزید بہتر اور وقت کے تقاضوں کے مطابق بنانا ہے، ان قوانین میں کیریج بائی ایئر (ترمیمی)بل 2026 اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (ترمیمی)بل 2026 شامل ہیں۔اس کے علاوہ منظور کیے گئے دیگر قوانین میں مالی ذمہ داری اور قرضوں کی حدود کے تعین کا(ترمیمی)بل 2026 اور اقبال اکیڈمی (ترمیمی)بل 2026 بھی شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔