Sunday, June 14, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینبیروت پر اسرائیلی حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکا وعدے پورے کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، باقر قالیباف

بیروت پر اسرائیلی حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکا وعدے پورے کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، باقر قالیباف

تہران (آئی پی ایس )ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ بیروت کے علاقے دحیہ میں اسرائیلی حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکا اپنے وعدے پورے کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ۔

اپنے ایک بیان میں ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ نے کہا کہ بیروت میں صیہونیوں کی دراندازی نے ایک بار پھر ظاہر کر دیا ہے کہ امریکہ یا تو اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی قوت ارادی کا فقدان ہے یا پھر ایسا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔باقر قالیباف نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست کو ہری جھنڈی دے کر آپ مراعات حاصل نہیں کر سکتے، بیڈ اور گڈ پولیس کا کھیل پرانا ہوچکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔